تارکین وطن کی خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کینڈا کی طرف سے سانحہ کیوبک کی بھرپور مزمت

کیلگری (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کینڈا کے چیف آرگنائزر ندیم طفیل مرکزی صدر سرفراز ڈوگر راہنماؤں سردار اصغر خاں چودھری عطاالہی چیف آرگنائزر ن لیگ شہزاد کھوکھر انور چیمہ احمد رانا یاسر واژائچ ندیم رانا حنان رانا کامران قریشی عامر چودھری نےکیوبک سٹی میں مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت کی ہے انہوں نے کہا کہ کینڈا ایک پرامن ملک ہے پر کچھ شرپسند افراد انسان دشمن طاقتوں کے اشارے پر ایسی کاروائیوں کو سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مزہب نہیں ہوتا وہ صرف انسانیت کا دشمن ہوتا ہے اس قسم کی کاروائی سے وہ شیطان صفت عناصر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسجد میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ الللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے


واپس جائیں