میلانو (عتیق کھٹانہ ) پاکستانی فڈریشن اٹلی کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانی فاٶنڈیشن (opf) بورڈ آف گورنر کے چیئرمین برسٹر امجد ملک کے اعزاز میں تقریب ، کونصل جنرل میلان کونصلیٹ ندیم حسن خان نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ویلفئر اتاشی رضوان صلابت ، چوہدری بشیر امرہ ، یاسر باجوہ ، ظہیر الدین ظفر اور راجہ شیراز احمد نے خصوصی شرکت کی ، تقریب کی نقابت خاور بشیر بٹ نے کی ، تلاوت حافظ فرحان قادری جبکہ ہارون قادری ،حافظ صلاح الدین اور عتیق کھٹانہ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ، فڈریشن کے صدر بشیر امرہ نے اٹلی میں موجود کمیونٹی کے مسائل بیان کئے ، تقریب سے کونصل جنرل میلان کونصلیٹ ندیم حسن خان نے بھی خطاب کیا اور ملک امجد کو اٹلی آمدید پر خوش آمدید کہا ،فڈریشن کے جنرل سیکرٹری آصف رضا نے سپاسنامہ پیش کیا اور بڑی مہارت کے ساتھ تقریب میں موجود اٹلی کے دور دراز علاقوں سے تشریف لاۓ ہوۓ مہمانوں اور مقررین کو بائی پاس کرتے ہوۓ مہمانان خصوصی کی تقاریر کروا کر تقریب کا بہت جلد اختصار کیساتھ اختتام کر دیا ،
اوورسیز مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز بورڈ (OPF) حکومت پاکستان برسٹر امجد ملک نے کہا کہ میں بہت جلد آپ کے مسائل حل کرواٶں گا اور حکومت پاکستان کے اوورسیز کے متعلق کۓ گۓ بولڈ اقدامات کے مطابق ہم اوورسیز پاکستانی فاٶنڈیشن کو فعال مضبوط اور موثر بنائیں گے ، انہوں نے کہا پاکستانی لائنسس اور اسناد کی اٹلی میں کارآمدگی کے متعلق بہت جلد اقدامات ہونگے اور ائرپورٹس پر اوورسیز کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت ہم برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس کے روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں سے اقدامات کروائیں گے ، تقریب میں اٹلی بھر سے پاکستانی کمیونٹی کیو جملے تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی ٍ