فرانس (سیدشاہ زیب ارشد) سٹراس برگ میں واقع ارکیڈ میڈیکل اینڈریسرچ سنٹر کی بنیادانیس سوچرانوے میں پروفیسرڈاکٹرجیک ماریسکو نے رکھی تھی،یہاں پر ہر سال پانچ ہزار سے زائد سرجن ،سرجری کے تمام شعبہ جات جن میں جنرل سرجری،، جیناکلوجی،، یورولوجی ،، تھوراسک اور پیڈریاٹرک سرجری شامل ہے،میں دنیا کے مایہ ناز اورمشہورایکسپرٹ کی زیرنگرانی ٹریننگ کرتے ہیں ،،یہ ادارہ پوری دنیا میں لیپروسکوپک اور روبورٹک سرجری میں ٹریننگ کے حوالے سے اپنی پہچان آپ ہے،ارکیڈانسٹیٹیوٹ کی ایک خصوصیت ٹیلی سرجری ٹریننگ ہے جو اسے دوسرے اداروں سے ممتازکرتی ہے،دوہزارایک میں پروفیسر جیک ماریسکونے نیویارک میں بیٹھ کر سٹراس برگ فرانس کے نیوسول ہسپتال میں موجود ایک مریض کے پیتے کا کامیاب آپریشن کیا تھا،ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے انہیں فرانس کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نائٹ آف دی لیجنڈسے نوازاگیا تھا،،ارکیڈ فرانس میں ہر سال ایک سودس ممالک سے ہزاروں سرجنز ٹریننگ کیلئے آتے ہیں ، دس سائنسدانوں اورسرجنز کو ہر سال سکالرشپ پر فیلوشپ ٹریننگ کیلئے انتخاب کیا جاتا ہے،ارکیڈ کی بائیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی کو روبوٹک اورلیپروسکوپک سرجری کی فیلوشپ ٹریننگ کاحصہ بنایا گیا اوریہ اعزازپاکستانی نژادڈاکٹرمحمد شہبازکے پاس ہے،ارکیڈ انسٹیٹیوٹ کے صدرڈاکٹرجیک ماریسکوکا کہنا تھاکہ ارکیڈ فرانس کی مقبولیت کو مدنظررکھتے ہوئے تائیوان اوربرازیل میں بھی اس طرح کے ادارے بنائے گئے ہیں ،مستقبل قریب میں چائنہ میں بھی اسی طرح کے ادارے کی بنیادرکھی جائے گی ۔ارکیڈ انسٹیٹیوٹ اینڈ ٹریننگ سنٹرجیسے ادارے دورجدیدکی اہم ضرورت ہے اگر اس طرح کے ادارے پاکستان میں بھی بنائے جائیں تو اس سے نہ صرف ڈاکٹرزبلکہ نوجوان نسل بھی استفادہ حاصل کرسکتی ہے.