تارکین وطن کی خبریں
میلا د کا منکر دراصل نبوت کے کمالات کا منکر ہے ، مفکر اسلام پیر سید عبد القا در جیلانی

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر) میلا د کا منکر دراصل آپ ﷺ کی نبوت کے کمالات کا منکر ہے ،سرکا ر کا میلا د کا ئنات کا وہ انقلابی دن ہے جس کی مثال تا ریخ کے کسی مذہب اور دور رسالت و نبوت میں نہیں ملتی ہے، آپ ﷺ کی آمد سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوا ایران کا آتش کدہ بجھ گیا ، مکہ میں سارے بت گر کا پاش پاش ہو ئے اور کئی معجزات رونما ہو ئے ۔ اہلبیتؓ اور صحابہؓ کو تعظیم و تکریم نسبت رسول سے حاصل ہو ئی جن کے ساتھ محبت و عقیدت محبت رسول کا اہم جز ہے ۔ میلا د معاشرے میں عدل و انصاف کے نفاذ انسانی حقوق کے تحفظ صبر و برداشت رواداری اور امن کا عالمی امن کا پیغام دیتا ۔ دور حاضر میں دہشتگردی و انتہا پسندی کا فتنہ پھیلا نے والو ں کا اسلام سے کوئی تعلق ناطہ نہیں ہے بلکہ یہ خارجی ٹولہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر عالمی مبلغ اسلام ڈاکٹر پیر سید عبد القا دری جیلانی نے یہا ں مسجد غوثیہ میں بسلسلہ بڑی گیا رہویں شریف محفل میلا د مصطفی ﷺ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض علامہ حافظ محمد فاروق چشتی گو لڑوی ، صدر مسجد ہذاچو ہدری محمد عظیم اورجنرل سیکرٹری نائب حسین مغل نے سرانجام دیے ۔ نقابت صاحبزادہ نجم الدین نے کی جبکہ اس موقع پر قا ری محمد سلیم نقشبندی ، شہزاد مغل امیدوار ممبر برطانوی پا رلیمینٹ ،علامہ مفتی محمد خان قادری، سید محمد حامد گیلانی ، علامہ مفتی شاہد محمود رضوی، پیر سید حسنین شاہ، خلیفہ عبد الرحمن ، پیر سید علاؤ الدین ، علامہ محمد امین مدنی، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، قاری محبوب حسین جما عتی، الحاج صوفی محمد قدیر، قا ری رضا المصطفیٰ، الحاج محمد تعظیم، حاجی محمود حسین ، حاجی محمد رزاق، چو ہدری محمد سعید، چو ہدری بشارت نجیب، بادشاہ میاں ، حاجی محمد ایاز، لالہ عبد القدیر، محمد مختار، حاجی محمد بشیر ، حاجی محمد صغیر، حاجی عدالت ، حاجی مقبول ، حاجی برکت حسین ، صوفی محمد ایوب، آزاد قادری ، چو ہدری محمد ظفر، حاجی عبد القدیر چشتی، چو ہدری محمد شکیل ، سید معین شاہ، ملک محبوب، شیخ محمد عمراور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر سید عبدلقا در جیلانی کا کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کل کائنا ت کے لیے رحمت بن کر آئے تھے جن کی پیروی کرتے ہو ئے مسلم امہ کو امن و محبت کو فروغ دنیا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ میلا د کا منکر دنیا وآخرت میں ذلیل و خوار ہو گا ۔ انسانی عزت و وقا ر درحقیقت میلا د مصطفی ﷺ کے دن کے بعد ہی نصیب ہوا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میلا د منا نے والے خوش قسمت افراد ہیں نماز روزہ حج زکوٰۃ اور تمام تر عبادات اور قرب الہیٰ میلا د کے صدقے نصیب ہوا ہے۔ اس روحانی وجدانی و مذہبی محفل میلا د مصطفیﷺ سے علامہ حافظ محمد فاروق چشتی ، چو ہدری محمد عظیم ، نائب حسین مغل، شہزاد مغل، پیر سید علاؤ الدین ، خلیفہ عبد الرحمن ، مفتی شاہد محمود رضوی، مفتی محمد خان قادری، صوفی محمد ایوب، سید معین،صاحبزادہ نجم الدین اور دیگر نے بھی خطابات کرتے ہو ئے رسول اللہ ﷺ کے میلا د کی نسبت سے ملنے والی عظمت و شان بیان کی ۔محفل میلا د مصطفیﷺ کے اختتام پربڑی گیارہویں شریف کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا


واپس جائیں