کوریا(شوکت علی) ضلع دالسگو میں لوکل گورنمنٹ نے نئے سال کی خوشی میں سالانہ ملٹی کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع ناظم،ناظمین ودیگر آفیسران نے شرکت کی ۔پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ملک کوریا اور پاکستان کے کھانے پکانے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی ثقافتی پروگرام کیے گئے پاکستانیوں نے اپنے ملک کے نغمے ترانوں کے ساتھ کورین کلچرل گیموں میں حصہ لیا کوریا کےنمبر 1 نیوز چینل KBS نیوز نےخصوصی کوریج دی آخر میں ملک جاوید احمد اور راجہ عامر اقبال نے کورین ٹی وی کو خصوصی انٹرویو بھی دئیے.انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے.اور آیندہ بھی اسطرح کے پروگرام میں بڑھ چڑ کے حصہ لینے کا عزئم کیا گیا.اور کوریا کی ترقی وقار اور امن کے لیے ہر غیر ملکی اتنا ہی حقدار ہے جتنے کورین ہیں.ہم سب کے شکرگزار ہے انتظامیہ دلسگو .