بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ممبر اسمبلی و مشیر خاص وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ حاجی عبدالمنعم نے خصوصی شرکت کی ، تقریب میں مقامی قیادت اور کارکنان کے علاوہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور دیگر پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ، خراب موسم ، شدید سردی اور بارش بھی پاکستان تحریک انصاف سپین کے کارکنان کے جوش و جذبہ کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی ، تقریب کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ دیا گیا ، جبکہ مختلف میڈیا نمائندگان نے مہمان سے خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔