تارکین وطن کی خبریں
ذاکر علامہ عباس علی قمی اور سید سعید شاہ کے اعزاز میں میاں ممتاز دانش کاپرتکلف عشائیہ

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ سے آئے بین الاقوامی ذاکر علامہ عباس علی قمی اور مذہبی شخصیت سید سعید شاہ کے اعزاز میں ممتاز سماجی شخصیت چئیرمین فالکن ویلفیئر سوسائٹی سبادل میاں ممتاز دانش کا طارق کبابش ریسٹورنٹ سبادل میں پرتکلف عشائیہ پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر الیگزینڈر راجو اور پروفیسر طاہر کی بهی خصوصی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چئیرمین فالکن ویلفیئر سوسائٹی میاں ممتاز دانش نے انگلینڈ سے محرم کے حوالے سے مجالس سے خصوصی خطاب کرنے کے سلسلے میں بارسلونا آئے علامہ عباس علی قمی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عباس علی قمی مذہبی شخصیت سید سعید شاہ پروفیسر طاہر آف سیالکوٹ پاکستان پیپلزپارٹی سپین کے سابق سینئر نائب صدر میاں عبدالروف طفیل ،پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر الیگزینڈر راجو ،پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ضیاء دهوتهڑ ممبر فالکن ویلفیئر سوسائٹی عارف چیمہ ساجد چوہان عبدالحمید نعیم بهٹی ، چوہدری گلزار نوجوان سماجی کارکن مستنصر علی سمیت کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی


واپس جائیں