گلاسگو(ڈاکٹرامتیازاحمد): لکھنے کو تو سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے سابق قونصل جنرل سید احسن رضا شاہ صاحب پرکتاب بھی لکھی جا سکتی ہے لیکن میں یہاں چند ایک الفاظ میں ہی شاہ صاحب کے بارے میں اپنے خیالات اورجذبات کا اظہار کرنے پر اکتفا کروں گا۔
جیسا کہ پانچوں انگلیاں برابرنہیں ہوسکتیں، ایسے ہی سارے انسان بھی برابرنہیں ہو سکتے۔ ہم بیس کروڑ کے قریب پاکستانی ہیں مگر شاید سارے پاکستانی اپنے پاکستانی ہونے کے فرائض ادا نہ کرپا رہے ہوں۔ اسی طرح شاید ہمارے بعض پاکستانی سول سروسز کے افسران بھی اپنے فرائض کو نہ سمجھ پا رہے ہوں۔ اس حقیقت سےانکارنہیں کیا جا سکتا کہ سکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی نہایت ہی خوش نصیب ہے کہ شروع سے ہی سکاٹ لینڈ میں ایسے پاکستانی قونصلرزاورپھرقونصل جنرلزتعینات ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض نہا یت خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔ اب ہمارے بہت ہی قابل احترام قونصل جنرل سید احسن رضا شاہ صاحب اپنے تین سال مکمل کرکےسکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں اپنے حسن اخلاق کے نقوش چھوڑ کرجا رہے ہیں۔ میں چونکہ ان دنوں پاکستان میں ہوں اس لیئے محترم شاہ صاحب سے دل کی گہرائوں سے معزرت خواہ ہوں کہ ان کو گلاسگو سے خود الوداع نہ کرسکا۔ میں نےاپنی چند ایک ملاقاتوں میں جناب قونصل جنرل سید احسن رضا شاہ صاحب کوایک نہائیت ہی خوش اخلاق، محب وطن اورفرض شناس ڈپلومیٹ پایا ہے۔ شاہ صاحب نے نہ صرف سکاٹ لینڈ میں پاکستانی کمنیونٹی کی خدمت کی بلکہ پاکستانیوں کی پاکستانیت کا دل سے احترام کیا۔ میری دلی دعا ہے کہ خدا وند کریم پاکستان کی سروسز میں شامل افسران کو شاہ صاحب جیسی فرض شناسی عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین