کھیل
انگلش کپتان نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں ٹیم پر عائد بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کردیا

لندن: انگلش کپتان الیسٹرکک نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنی ٹیم پر عائد بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کردیا۔

میڈیا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آخری روز گیند سے مبینہ طور پرچھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا تھا، لنچ کے بعد حیران کن طور پر ریورس سوئنگ کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی تھی، کک نے کہا کہ میں نے وہ کلپ دیکھا اس میں جوئے روٹ صرف گیند کی چمکدار سطح کو مزید چمکارہے ہیں، اس میں کچھ غلط نہیں ہے، یہ باتیں ہماری کامیابی کو مشکوک کرنے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے بال ٹیمپرنگ کی کوئی شکایت نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم ان چیزوں میں پڑتے ہیں، میزبان سائیڈ اچھا کھیل کر جیتی تھی۔


واپس جائیں