لندن : انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے13رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ بلے باز جیمز ونس کے زخمی ہونے کے باوجود برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقراررکھا گیا ہے۔
انگلش ٹیم نے اوول ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ سلیکٹرز نے لیگ سپنر عادل رشید اور فاسٹ باؤلر جیک بال پر بھی اعتماد کیا ہے۔
ایجبیسٹن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے جیمز ونس بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل ، ایلسٹر کک الیون کو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں آج برمنگھم سے لندن پہنچیں گی ۔