برمنگھم: آؤٹ آف فارم یونس خان بڑی اننگز کو ترس گئے، گذشتہ6ٹیسٹ اننگز میں سے 5میں 25اور 33کے درمیان وکٹ گنوا بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق دورئہ انگلینڈ میں اب تک مسلسل آؤٹ آف فارم نظر آنے والے یونس خان ایک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں، انھوں نے گذشتہ 6ٹیسٹ اننگز میں سے 5میں 25اور 33کے درمیان وکٹ گنوائی،تجربہ کار بیٹسمین نے بالترتیب 31، 25، 33، 28، 1، 31رنز اسکور کیے، پاکستان نے 9ویں مرتبہ انگلینڈ میں میزبان ٹیم کیخلاف 100سے زائد کی برتری حاصل کی۔ ان میچز میں سے گرین کیپس کو کسی ایک میں بھی شکست نہیں ہوئی، 4میں فتح مقدر بنی، اتنے ہی میچز ڈرا ہوئے جبکہ ایک فورفیٹ قرار دیا گیا تھا، مصباح 40برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے،انھوں نے 18میچز میں 14بار یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کے سر جیک ہابز نے 27میچ کھیل کر 19اور پیسٹی ہینڈرسن نے24میچزمیں15ففٹی پلس رنز بنائے تھے۔ اسد انگلینڈ میں زیادہ بالز ضائع کرکے بغیر کھاتہ کھولے وکٹ گنوانے والے پاکستانی بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے، انھوں نے 18گیندیں کھیلیں۔