لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین ویمنز کرکٹ سیریز یواے ای میں ہونے کا امکان ہے، دونوں ملکوں کو اگست سے اکتوبر کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ میچز کھیلنا ہیں۔
شیڈول کے مطابق سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا ہے، پاکستان ان مقابلوں کی میزبانی نیوٹرل وینیو یواے ای میں کرنے کا خواہاں ہے، اس حوالے سے دی جانے والی تجویز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو جواب اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی حکام سیریز کی میزبانی کے حوالے سے پر امید ہیں۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی طویل ٹال مٹول کے بعد پاکستان مینز ٹیم کی ہوم سیریز یواے ای میں کھیلنے سے انکارکرچکا ہے۔