کھیل
مانچسٹرڈ ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

مانچسٹر: مانچسٹرڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر نے ساتویں اوور میں 25 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا۔

قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جیمی اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، پہلی اننگ میں بڑا اسکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ معین علی بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ عادل راشد کو موقع نہیں دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن پہلے سیشن میں گیند کی موومنٹ کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔


واپس جائیں