کھیل
اولڈ ٹریفورڈ کی کنڈیشنز پاکستانی بولرز کے لیے موزوں ہوں گی، قومی فیلڈنگ کوچ

مانچسٹر: پاکستان کے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ مانچسٹر کی کنڈیشنز پاکستانی بولنگ اٹیک کیلیے لارڈز سے بھی زیادہ موزوں ہیں۔

اسٹیو رکسن کا کہنا تھا کہ پچ ہمارے اسپن اور فاسٹ دونوں اٹیک کیلیے مددگار ثابت ہوگی، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے فاسٹ بولرز ایکسٹرا باؤنس سے فائدہ اٹھائیں گے، لارڈز کی حسرتیں وہ یہاں پوری کرسکتے ہیں، رکسن نے یاسرشاہ کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کی کسی بھی فارم میں کسی بھی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں بوٹ کیمپ میں شریک نہیں تھا مگر اس سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کافی اچھا اثر پڑا اور اب ہمیں اس چیز کو اپنا کلچر بنانا ہوگا۔ رکسن نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا ردعمل خطرناک ہوسکتا اور اس کیلیے تیار رہنا ہوگا۔


واپس جائیں