اسلام آباد: پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کوکامیاب بنانے کیلیے بھارتی ٹینس اسٹار و ٹیسٹ کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈکی گورننگ باڈی کے ارکان نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں ان تجاویزمیں بھارت کی نمبرون ٹینس اسٹارثانیہ مرزاکی خدمات حاصل کرنے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے کہ ثانیہ مرزا کوپی ایس ایل کے پاکستان میں منعقد ہونے والے میچزمیں بطور خاص مدعو کیا جائیگا۔