تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی طالبہ فاطمہ اجمل نے IGCSE اور اے لیول کے امتحانات میں A سٹار گریڈ حاصل کر لیئے ۔

دبئی میں مقیم ہونہار پاکستانی طالبہ فاطمہ اجمل نے IGCSE اور اے لیول کے امتحانات میں تمام مضامین میں A سٹار گریڈ حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی ۔

فاطمہ اجمل نے یہ منفرد اعزاز نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے متحدہ عرب امارات میں کیمبرج امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

فاطمہ اجمل معروف پاکستانی سینئر صحافی سعدیہ عباسی کی صاحبزادی ہیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے والدین کی انتھک محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کی مرہونِ منت ہے۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ فاطمہ اجمل نے کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وہ سکول کی باسکٹ بال ٹیم کی کپتان کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں-

فاطمہ اجمل کی غیر معمولی کامیابی پر امارات میں مقیم پاکستانیوں نے فاطمہ اجمل کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں-


واپس جائیں