تارکین وطن کی خبریں
لندن میں پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران سینئر صحافی سفینا خان پر مبینہ حملہ، مقدمہ درج ۔

لندن: برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مظاہرے کی کوریج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سینئر صحافی سفینا خان پر مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ برطانوی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوینا خان کو حملہ آوروں سے محفوظ نکالا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفینا خان مظاہرے کی کوریج کر رہی تھیں جب کچھ مظاہرین نے ان سے بدتمیزی کی اور کہا کہ ہم کسی بھی ٹی وی چینل کی کوریج نہیں چاہتے، ہمیں تم جیسے لوگ نہیں چاہییں۔


واپس جائیں