تارکین وطن کی خبریں
قابل فخر لمہ ، عطا الحق کو 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ۔

لندن: کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کر دیا گیا ۔۔

اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقررہ تھیں۔۔

یہ تقریب برٹش ایشین ہُو اِز ہُو ایوارڈز اور 10 ملین میل اپیل کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز جنوبی ایشیائی شخصیات، کاروباری رہنما، انسانی خدمت گزار اور سماجی تبدیلی کے علمبردار شریک ہوئے۔۔

یہ تقریب خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک کے خلاف عوامی شراکت اور فلاحی تعاون کے ذریعے جدوجہد کا پیغام بھی تھی۔


واپس جائیں