ویسٹ انڈیز سے ہار کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے بُری خبرآگئی ۔
لاہور: (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔
ٹی 20 بیٹرز رینکنگ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں، اس ترقی کے بعد ٹم ڈیوڈ کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔