کھیل
یوم آزادی کپ: اسکاٹش پاکستانی ٹیم نے اسکاٹش انڈین ٹیم کو ہرا کر کپ اپنے نام کر لیا ۔

گلاسگو: انڈین کپتان نے ٹا س جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ ۲۰ اوورز میں ۱۲۱ رنز کا ہدف دیا جس میں ایم مجید نے ۲۴ سکور کیا۔ عبدل صابری نے ۲۴ سکور کیا۔ محمد معیت اور اندر جیت نے ۳،۲ وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں انڈین ٹیم ۱۰۴ پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی الیون کے ہارون طاہر اور عمران ادریس نے ۳،۳ وکٹیں حاصل کیں اور فاتح قرار پائے ۔

بیسٹ بولر عمران ادریس قرار پائے ۔

سکاٹش انڈین ٹیم: ساچن چوہدری ، روخمنگاد ہولے ، آصف خان ، محمد معیت ، ناگول ورشام ، نیلاکندن پانی، سیدھانتھ پونیری ، حیمنشو شرما ، کارتھک سمھا اور گوراپریت ۔

پاکستانی الیون: تیمور احمد ، عزیر احمد ، عظیم اکبر ، حسین عاطف ، تصور حسین ، عمران ادریس ، موحیمن مجید ، امان رمضان ، محمد ریحان ، عبدل صابری ، عامر شہزاد اور ہارون شاہد ۔


واپس جائیں