قومی و بینالاقوامی خبریں
ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ سالانہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔

معزز مہمان کی اسلام آباد آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا، ایران صدر کے استقبال کے لیے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔ مسعود پزشکیان کو ریڈ کارپیٹ استقبال کے ساتھ ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

قبل ازیں، ایرانی صدر اپنے پہلے دورہ پاکستان میں لاہور پہنچے تھے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


واپس جائیں