قومی و بینالاقوامی خبریں
9 مئی کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 180 ملزمان کو 10،10 سال قید

فیصل آباد: فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو مقدمات سے بری کردیا۔


واپس جائیں