قومی و بینالاقوامی خبریں
بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا بھی اسپتال میں موجود تھے جب کہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اب رپورٹس کا انتظار ہے۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنے کے دوران انڈوسکوپی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا معائنے کے بعد پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجھوتہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آخرکار ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا، شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم اور جیل کا اسٹاف بھی الشفاء ہسپتال میں موجود تھا، بنیادی طور پر کھانے میں زہر کے خدشات تھے آج کی رپورٹ میں وہ تمام خدشات واضح طور پر پائے گئے ہیں، آج بھی بشریٰ بی بی کو چیسٹ پین تھا

انہوں ںے کہا کہ بشریٰ بی بی کے دل کے دائیں جانب بلاکیج ہے بشریٰ بی بی کو اس کے سوا کوئی بیماری نہیں ہے بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے، ان کی رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدے پر زخم پائے گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی بشریٰ بی بی کے ہونٹوں کی جلد وہ خراب ہو چکی ہے وہ مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی نارمل مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی ہے سابق خاتون اول سے اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات