کھیل
پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اگلے ایڈیشن کیلئے بہترین ممکنہ ونڈو تلاش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے جس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے برس پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، بورڈ اگلے سال اپریل اور مئی میں ونڈو تلاش کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہا ہے۔

واضح رہے کہ دسواں ایڈیشن موجودہ معاہدوں کے تحت آخری ایونٹ ہوگا، اس کے بعد ٹیموں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، ساتھ موجودہ فرنچائزز کے کنٹریکٹس کی بھی تجدید ہوگی، برانڈ کی قدر برقرار رکھنے کیلیے کامیاب انعقاد بیحد ضروری ہے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات