لیموں ایک جادوئی چیز ہے اور اس کے استعمال سے نہ صرف کھانے لذیذ بنتے ہیں بلکہ ہمارے جسم سے زہریلے مواد خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔آئیے آپ کو لیموں کی مدد سے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کے ٹوٹکے بتاتے ہیں۔
اگرآپ دن کا آغاز لیموں کے رس سے کریں تو آپ کا معدہ اور جگر بہت اچھے طریقے سے کام کرے گا۔آپ چاہیں تو لیموں کو شہد اور نیم گرم پانی میں ڈال کر استعمال کریں کہ اس طرح معدہ بہت اچھے طریقے سے کام کرے گا۔ اپنے کھانے میں اضافی نمک کی مقدار ڈالنے کی بجائے اس میں لیموں کے قطرے ڈالنے سے یہ نہ صرف کرارا ہوجائے گا بلکہ ہاضمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہر صبح ایک لیموں کا رس لے کر اس میں آدھ چمچ شہد،تھوڑی سی کالی مرچ،ایک بڑا چمچ سیب کا سرکہ اور تھوڑا سا پانی ملاکر پینے سے جسم زہریلے مادوں سے پاک ہونے لگتا ہے۔ اپنی سلاد پر لیموں کے ساتھ شہد اور زیتون کا تیل ڈال کر کھائیں۔ اپنے پانی میں لیموں اور کھیرے کاٹ کر استعمال کریں۔اس پانی میں یہ جادوئی اثر موجود ہے کہ معدے اور جگر سے تمام زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔ دولیموﺅں کو لے کر دو انچ لمبی ادرک کو مکس کریں اور اسے پینے سے زکام اور فلو سے نجات ملتی ہے۔ لیموں کو اگر سبز چائے یا قہوہ میں ڈال کرپیا جائے تو لذیذ ذائقے کے ساتھ آپ کے جسم سے زہریلے مواد خارج ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ اپنی جلد پر بننے والے دانوں اور مہاسوں سے پریشان ہیں تو لیموں اور ہلدی کو ملاکر متاثرہ جگہ پر لگانے سے اس پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔