تارکین وطن کی خبریں

کھاریاں ( زمان احسن ) 'ایوان صدر' اسلام آباد میں خصوصی ایوارڈ ملنے پر چوہدری اکمل دھنی کی ندیم ڈار کو مبارکباد ۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری 'انصاف ویلفیئر ونگ' ضلع گجرات چوہدری اکمل خاں دھنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'انصاف ویلفیئر ونگ' ضلع گجرات کو بہترین فلاحی خدمات اور پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی پر ایوان صدر اسلام آباد میں خصوصی ایوارڈ ملنا ایک بڑا اعزاز ہے ۔

ہم انصاف ویلفیئر ونگ ضلع گجرات کے صدر ندیم ڈار ، جنرل سیکرٹری سید قنوذ القادر بخاری اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان لیول پر اہم اعزاز ملنا ان کی بہترین قیادت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔


واپس جائیں