تارکین وطن کی خبریں
ماہر قانون سید طارق محمود الحسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چئیرپرسن مقرر

بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہراور ماہر قانون سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چئیرپرسن مقرر کردیا گیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چئیرپرسن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں

سید طارق محمود الحسن نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) ​​سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔

وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس ، اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔


واپس جائیں