چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، ملک حنیف گلیانہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں خصوصی ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا
کھاریاں ( بلال بٹ ) صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، ملک حنیف گلیانہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں خصوصی ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، ممتاز نارویجن بزنس مین چوہدری ظفر نواز حقیقہ اور ملک حنیف اعوان گلیانہ نے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں انہوںنے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا ۔ وفد نے گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور کو PIAکی سکینڈیانیویا کی ڈائریکٹ فلائٹس نہ ہونے سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بالخصوص کوپن ہیگن سے پاکستان فلائٹ بحال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال سے زائد پاکستان اور ناروے کی ڈبل نیشنلٹی رکھنے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے لیکن پاکستانی گورنمنٹ اس پر کوئی عمل در آمد نہیں کر رہی ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں ۔ جس سے اوورسیز غیر محفوظ تصور کر رہی ہے ۔ ان تمام مسائل و دیگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حکومت پنجاب کی طرف سے صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک کی پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نا قابل فراموش خدمات پر انہیں خصوصی شیلڈ دی گئی ۔ چوہدری شبیر حسین مہمند چک نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ناروے کے دورے کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کر لی اور جلد ناروے کا دورہ کرینگے ۔