اوورسیز رہنما چوہدری محمد اسلم کوٹلہ بھلوٹ (ناروے) کی تاشفین صفدر MNA اور میاں محمد اختر حیات MPA کو کھاریاں کنٹونمنٹ الیکشن میں تحریکِ انصاف کی فتح پر مبارکباد
کھاریاں (زمان احسن) اوورسیز رہنما چوہدری محمد اسلم کوٹلہ بھلوٹ (ناروے) کی تاشفین صفدر MNA اور میاں محمد اختر حیات MPA کو کھاریاں کنٹونمنٹ الیکشن میں تحریکِ انصاف کی فتح پر مبارکباد۔چوہدری محمد اسلم ناروے آف کوٹلہ بھلوٹ کھاریاں نے کہا ہے کہ کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ تاشفین صفدر مرالہ ایم این اے اور میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کی قیادت میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں چوہدری غلام احمد، ڈاکٹر نصیر احمد چوہان نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ہم انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور مخلص قیادت کی جیت ہوئی ہے اور عوام نے تحریکِ انصاف حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نومنتخب ممبران عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔