وزیراعلیٰ عثما ن بزدارکی ہدایا ت کے مطا بق اورسیز پاکستا نیوں کے مسا ئل کا حل اولین ترجیح ہے : وسیم اختر رامے
گجرات: وائس چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب وسیم اختر رامے نے کہا وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار کی ہدایا ت کے مطا بق اورسیز پاکستا نیوں کے مسا ئل کا حل اولین ترجیح ہے، اورسیز پاکستا نی اپنی محنت کمائی سے پاکستا ن میں سالانہ اربوں ڈالر زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمشنر او پی سی پنجاب خادم عبا س، ڈی جی عشرت اللہ نیا زی، ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار بھون، ڈپٹی کمشنر گجرات مہتا ب وسیم اظہر، اے ڈی سی آر عامر شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر/ فوکل پرسن وقار حسین خاں، ایس پی محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنرزفیصل عبا س مانگٹ، خالد عبا س سیال، ایس پی محمد عمران، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم شکیلہ چوہدری، ممبر ڈی او پی سی ڈاکٹر امتیاز احمد و دیگر نے شرکت کی۔ وائس چیئرمین اوپی سی پنجاب اور ان کی ٹیم نے ڈی سی آفس میں قائم ہاؤ س آف اورسیز کا بھی دورہ کیا اور یہاں کیے گئے انتظا ما ت کو زبردست سراہا۔ وائس چیئرمین او پی سی پنجاب نے اوورسیزمیاں خان (ڈینمارک) فخر اقبال (ناروے) مرزا محسن بیگ (ناروے) مرزا جہانگیر (ناروے) محمد دین (ناروے) کی شکایات سنیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کو ابتک رواں سال 80 شکایات موصول ہوئی تھیں، ابتک 58 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، دیگر کیسز پر کاروائی جاری ہے۔ وائس چیئرمین اورسیز وسیم اختر رامے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران عدالتوں میں زیر سماعت کیسز تیزی سے نمٹائیں، ریونیو، پولیس کمیٹیوں کا قیام خوش آئندہ فیصلہ ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ہدایت کی کہ ضلعی عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی فہرست مرتب کی جائے، او پی سی ان کیسز کی سماعت جلد مکمل کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کریگا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بتایا کہ اوورسیز کے مسائل کے فوری حل کیلئے او پی سی ضلع گجرات کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں، اوورسیز کی سہولت کیلئے لیگل ایڈ، ریونیو سمیت دیگر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ڈی سی آفس میں ہاوس آف اوورسیز بھی قائم کیا گیا ہے۔