کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرز ونگ لندن چوہدری عنصر محمود ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔ مشکل حالات کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ (ن ) اور قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، مریم نواز پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ بالخصوص پنجاب میں مسلم لیگ (ن ) نے سب سے زیادہ نشستیں جیت کر اپنی برتری قائم رکھی ہے ۔ اور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ جو مرضی ہوجائے ۔ میاں برادران کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔