تارکین وطن کی خبریں
گجرات پولیس کا بروقت ایکشن، اوورسیز پاکستانی کو سیاسی مخالفت پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے6 ملزمان گرفتار

دولت نگر ( پ ر ) گجرات پولیس کا بروقت ایکشن، اوورسیز پاکستانی کو سیاسی مخالفت پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے6 ملزمان گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی سید قاسم سجاد ساکن فتح پور جوکہ بیرون ملک پرتگال مقیم ہے اور EUPAK فرینڈ شپ فیڈریشن کا صدر ہے، جو گزشتہ ماہ پاکستان آیا ہوا ہے نے تھانہ دولت نگر پولیس کو اطلاع دی کہ ملزمان 1۔ علی رضا پٹھان ساکن خرادیاں، 2۔ عرفان شبیر سکنہ دڑوہ 3۔ لقمان بٹ سکنہ گندرہ کلاں 4۔ سید حسن جمیل،5۔ سید شفقت رسول 6 سید مدثر شاہ سکنائے دو کس نامعلوم نے بیرون ملک انگلینڈ مقیم ماجد شاہ، خالد شاہ پسران فرزند شاہ سے ملکر میرے اور چچا نصر جابر کے قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ جس کی ریکارڈنگ بھی میرے پاس موجود ہے۔

اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر محمد انار نے فوری طور پر نامزد ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو بھی آگاہ کیا۔ جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ دولت نگر کو ہدائیت کی نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جس پر ایس ایچ او دولت نگر محمد انار نے مختلف چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے کر مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔


واپس جائیں