تارکین وطن کی خبریں
چوہدری شبیر حسین مہمند چک ہمارے لیڈر ہیں : چوہدری محمد رفیق مہمند چک

کھاریاں ( بلال بٹ ) رہنما مسلم لیگ ( ق ) ناروے چوہدری محمد رفیق آف مہمند چک نے کہا ہے کہ چوہدری شبیر حسین مہمند چک ہمارے لیڈر ہیں ۔ صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک جیسے مخلص ، بے لو ث ، اچھے اور کھرے دوست ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ یہ سیاسی ، سماجی ، پارٹی ، فلاحی سمیت جو بھی فیصلہ کرینگے ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے ۔ ہم ان پر آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں اور ان جیسی شخصیت ہی اعتماد اور یقین کی حامل ہے ۔ چوہدری شبیر حسین مہمند چک کی مسلم لیگ (ق) ناروے اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کےلئے جو خدمات ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ہمیں ان سے دوستی پر فخر ہے ۔


واپس جائیں