تارکین وطن کی خبریں
چوہدری شبیر حسین مہمند چک کی چوہدری موسیٰ الٰہی سے خصوصی ملاقات

کھاریاں ( بلال بٹ ) چوہدری شبیر حسین مہمند چک کی چوہدری موسیٰ الٰہی سے خصوصی ملاقات ۔ تفصیلا ت کے مطابق صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک نے کھاریاں کینٹ میں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) حلقہ این اے 71 چوہدری موسیٰ الٰہی سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال سمیت کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شبیر حسین مہمند چک نے کہا کہ حلقہ این اے 71 کی تقدیر چوہدری موسیٰ الٰہی ہی بدلیں گے ۔ این اے 71 کی تمام محرومیوں کا ازالہ انہیں کے دور میں ہی ہو گا ۔ ان شاءاللہ آئندہ انتخابات میں این اے 71 کے MNA چوہدری موسیٰ الٰہی ہی ہونگے ۔


واپس جائیں