تارکین وطن کی خبریں
چوہدری شبیر حسین مہمند چک کا چوہدری ضیاءمحی الدین کی خیریت دریافت کی

کھاریاں( بلال بٹ ) چوہدری شبیر حسین مہمند چک کا چوہدری ضیاءمحی الدین کی خیریت دریافت کی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک گزشتہ روز سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں جاکر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات و چیف ایگزیکٹو سکائی ویز گروپ چوہدری ضیاءمحی الدین کی تیمارداری کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری ضیاءمحی الدین کی مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ضیاءمحی الدین جیسے دوست بہت کم ہوتے ہیں ۔ ہمیں ان کی کی دوستی پر فخر ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت والی لمبی زندگی دے ۔


واپس جائیں