تارکین وطن کی خبریں
اخوت مایئکر و فنانس پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ Roman Magsaysay Awardملنے پر" فرینڈز آف اخوت سعودی عرب" کا اظہار مسرت و مبارکباد

کھاریاں ( زمان احسن ) اخوت مایئکر و فنانس پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ Roman Magsaysay Awardملنے پر" فرینڈز آف اخوت سعودی عرب" کا اظہار مسرت و مبارکباد ۔ مسجد نبوی میں ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا نوبل انعام ملنے پر شکرانہ اور دعائیں ۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اعزاز اپکا اعزاز پاکستان کا اعزاز ہے ۔یہ ہر شخص کا اعزاز ہے جو مدینہ منورہ کے تصور کو آگے بڑھاناچاہتا ہے ۔ آپ کی رہنمائی اور توجہ سے چند ہزار روپوںسے سود سے پاک قرض حسنہ کا آغاز کیاتھا ۔اب یہ پروگرام اربوں روپوں پر محیط ہو چکا ہے ۔اور 40لاکھ گھرانے بہترین زندگی گزار رہے ہیں یہ تصور مدینہ منورہ کی دین ہے ۔اس موقع پر "فرینڈز آف اخوت ان سعودی عرب" کے ممبران مدینہ منورہ سے سرپرست جاوید اقبال بٹ ،وممبران عابد منیر ،ڈاکٹر احمد علی سراج ،ڈاکٹر منصور ،ڈاکٹر مجاہد ظفر ،چوہدری ناصر الطباق ،شیخ ابو تراب مسجد نبوی جبکہ جدہ ریجن سے سرپرست اعلیٰ امیر محمد خان ،وممبران خالد نوز چیمہ ،مسعو دپوری ،شعیب میمن ،چوہدری محمد اکرم ،شاہد نعیم ،اسد اکرم جبکہ ایڈمن ریحان شبیر اور ابوبکر نے چیئرمین اخوت فنانس ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی خدمات کو اورایشیائی نوبل ایوارڈ کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور نیگ شگون دیتے ہوئے ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد دی ۔


واپس جائیں