تارکین وطن کی خبریں
معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ظفر نواز حقیقہ ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے

کھاریاں ( بلال بٹ ) معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ظفر نواز حقیقہ ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ محی الدین برادران ( سکائی ویز گروپ ) کے کزن ، چوہدری غلام دستگیر حقیقہ ( فائن پٹرولیم ) کے بھائی چوہدری ظفر نواز حقیقہ اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی و نجی تقریبات میں شرکت کرینگے اور سیاسی سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ سے ملاقاتیں کرینگے ۔ ان کا شمار ناروے کے معروف سماجی و کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے ۔ ان کی پاکستانی کمیونٹی کےلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔


واپس جائیں