معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری بدر منیر کا ڈنمارک میں چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک کے اعزاز پرتکلف عشائیہ دیا
کھاریاں ( بلال بٹ ) معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری بدر منیر کا ڈنمارک میں چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک کے اعزاز پرتکلف عشائیہ دیا۔ چوہدری بدرمنیر آف ڈنمارک نے چیئرمین یونین کونسل پنڈی سلطانپور چوہدری اعجاز اسلم آف مہمند چک کے اعزاز میں ڈنمارک کے مقامی ریسٹورنٹ پر گرینڈ عشائیہ دیا ۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ عشائیہ تقریب کے نمایاں شرکاءمیں چوہدری عبدالرﺅف آف مہمند چک ، چوہدری شوکت علی آف مہمند چک ، چوہدری ساجد حنیف آف مہمند چک ، چوہدری قمر منیر آف ڈنمارک ، چوہدری محمد اقبال آف مہمند چک ، چوہدری شکیل انور آف مہمند چک ، چوہدری بشارت حسین آف مہمند چک ، چوہدری رﺅف آف مہمند چک ، چوہدری افتخار احمد آف منڈیر ، چوہدری ندیم آف ڈنمارک ، چوہدری تعارف حسین آف ڈنمارک و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری بدرمنیر آف ڈنمارک نے کہا کہ چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم کی علاقے کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی چوہدری شاہد اسلم آف مہمند چک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی فلاح و بہبود کےلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ یہ ہمارے علاقے کا فخر ہیں ۔ چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک نے چوہدری بدرمنیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔ ان کی پاکستان کےلئے گرانقدر خدمات ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ ان کی خدمات کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔ بہترین مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔