چوہدری آصف چنڈالہ نارو ے سے وطن واپس پہنچ گئے
کھاریاں ( بلال بٹ ) چوہدری آصف چنڈالہ نارو ے سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری آصف چنڈالہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ۔ یادرہے کہ چند ماہ پہلے چوہدری آصف چنڈالہ کی اہلیہ محترمہ کا ناروے میں انتقال ہو گیا تھا ۔ پاکستان پہنچنے پر دوست احباب نے ان سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔ اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی ۔