PTI کا 3 سالہ دور حکومت سابق حکمرانوں کے 40 سالہ دور سے بہتر ہے: ندیم ڈار ، اکمل دھنی
کھاریاں ( زمان احسن ) " انصاف ویلفیئر ونگ " ڈسٹرکٹ گجرات کے صدر ندیم ڈار اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری اکمل خاں دھنی نے کہا ہے کہ کہ PTI کا 3 سالہ دور حکومت سابق حکمرانوں کے 40 سالہ دور سے بہتر ہے ۔ 3 سا ل پہلے اور آج کے پاکستان میں واضح فرق ہے ۔ آج دنیا بھر میں پاکستانی فخر سے اور سر بلند کرکے اپنا تعارف کرواتے ہیں ۔ عمران خان پاکستان کے دیانتدار ، محب وطن اور جرآتمند وزیراعظم ہیں ۔ جن کی قیادت میں وطن عزیز نے عالمی اور داخلی سطح پر اہم ترین کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اب پاکستان نمائشی نہیں بلکہ حقیقی پائیدار ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔ غریب و سفید پوش طبقے کےلئے فلاحی پروگراموں اور کورونا معاملے پر پاکستان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔