ڈی سی کمپلیکس گجرات میں
کھاریاں (زما ن احسن) اوورسیز رہنماﺅں چوہدری شبیر حسین مہمند چک ( ناروے)، چوہدری شوکت علی مہمند چک (ڈنمارک) نے کہا ہے کہ ڈی سی کمپلیکس گجرات میں 'ہاﺅس آف اوورسیز' کا قیام خوش آئند ہے، اب عملی طور پر مسائل بھی حل ہونے چاہئیں ۔
ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کےلئے ڈی سی کمپلیکس گجرات میں 'ہاﺅس آف اوورسیز' کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ لیکن پہلے بھی حکومت کی طرف سے متعدد بار کمیٹیاں اور کمیشن بنائے گئے مگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کئے جا سکے ۔ گجرات ، جہلم ، منڈی بہاﺅالدین کے اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی املاک پر قبضے اور ناجائز مقدمے بازی افسوسناک ہے ۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے اب عملی اقدامات کئے جائیں اور پاکستان میں ان کی قیمتی املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔