وزیراعظم عمران خان کے 3 سالہ دور اقتدار میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں: چوہدری محمد اسلم
کھاریاں ( زمان احسن ناروے میں مقیم تحصیل کھاریاں کی معروف اوورسیز شخصیت چوہدری محمد اسلم ( آف کوٹلہ بھلوٹ ) نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 3 سالہ دور اقتدار میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔ 3 سا ل پہلے اور آج کے پاکستان میں واضح فرق ہے ۔ آج دنیا بھر میں پاکستانی فخر سے اور سر بلند کرکے اپنا تعارف کرواتے ہیں ۔ عمران خان پاکستان کے دیانتدار ، محب وطن اور جرآتمند وزیراعظم ہیں ۔ جن کی قیادت میں وطن عزیز نے عالمی اور داخلی سطح پر اہم ترین کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اب پاکستان نمائشی نہیں بلکہ حقیقی پائیدار ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔ غریب و سفید پوش طبقے کےلئے فلاحی پروگراموں اور کورونا معاملے پر پاکستان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔