صدر مسلم لیگ (ن ) لائرزونگ لندن چوہدری عنصر محمودا یڈووکیٹ نے میاں نواز شریف کے نواسے کی نکاح تقریب میں شرکت کی
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرزونگ لندن چوہدری عنصر محمودا یڈووکیٹ نے میاں نواز شریف کے نواسے کی نکاح تقریب میں شرکت کی ۔
چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ ( آف کھاریاں ) نے گزشتہ روز لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز ، کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوںنے میاں نواز شریف اور دولہے جنید صفدر کو مبارکباد بھی دی ۔ اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مختصر تقریب نکاح میں شریف فیملی کی شخصیات اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی