تارکین وطن کی خبریں
وزیر اعظم پاکستا ن کے وژن کے مطابق اووسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے لینڈ سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں

گجرات(پ ر ) وزیر اعظم پاکستا ن کے وژن کے مطابق اووسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر لینڈ سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ لینڈ سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈی ایس پی لیگل،بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسر ز،ڈی او ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اور اوورسیز کے نمائندہ چوہدری بلال شامل ہیں۔

تحصیل ریو نیو کمیٹیوں کے کنوینرمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے، ممبران میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر،متعلقہ تحصیل دار، انچارج سروس سنٹر،ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر اور متعلقہ پٹواری شامل ہوں گے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سکروٹنی کمیٹیاں کم از کم 5 دستوایزی ریکارڈ کے معائنہ کے بعد ایک ہفتے میں لینڈ کلیرنس سرٹیفیکٹ جاری کریں گی،کمیٹیاں اووسیز کے پراپرٹی کے حوالے سے مسائل یا شکایات ایک ماہ میں نمٹائیں گی،ریکارڈ میں درستگی کی درخواست یا شکایات 15 دن،فرد اجرا 24 گھنٹے، انتقالات اراضی 3 دن، زمین کی نشاندہی،ریکارڈ میں درستگی 15 دن، تقسیم جائیدار کے کیسز 60 دن، ریونیو کورٹ کے کیسز60 دن میں نمٹانے کی پابند ہوں گی۔


واپس جائیں