تارکین وطن کی خبریں
ملائیشیا میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 22 ہزار نئے کیسز

کوالا لمپور: ملائیشیا میں کورونا کی نئی لہر میں ایک ہی دن میں 22 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 300 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 300 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 22 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 15 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 784 ہوگئی۔

ملائیشیا میں مئی کے وسط سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کی وجہ سے سخت اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم محی الدین یاسین کابینہ سمیت مستعفہ ہوگئے ہیں جس سے سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں کورونا کی لہر زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ بھارت میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہوا ہے جس کی وجہ سے مملکت کا صحت کا نظام ٹھپ ہوگیا۔


واپس جائیں