تارکین وطن کی خبریں
سعودی عرب : معمولی جرائم میں قید 63پا کستانیو ں کو رہائی مل گئی ۔

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کوششوں سے سعودی عرب میں معمولی نوعیت کے جرائم میں قید 63 پا کستانیو ں کو رہائی مل گئی، عید اپنے اہل خانہ کیساتھ منائیں گے۔ یہ پاکستانی رہائی ملنے کے بعد منگل کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچے۔

اوورسیز پا کستانیز فائونڈیشن نے اسلام آباد ائر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے سعودی عرب سے آنیوالے قیدیوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

وزیراعظم کی خصوصی درخواست پرشاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود نے 63 معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا۔ قیدیوں کی رہائی میں ریاض سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارخانے، وزارت خارجہ، اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کی مشترکہ کاوشیں بھی شامل ہیں۔

یہ 63 بیرونِ ملک (اسیر) پاکستانی PIA کی خصوصی پرواز PK.9728 کے ذریعے منگل کو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر لائے گئے۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تمام تر انتظامات اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (OPF ) نے کیے تاکہ یہ سمندر پار پاکستانی عیدالضحی کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تر جمان او پی ایف نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ اس لیے ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جاتی ہیں۔ کیونکہ یہی سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کے سفیر ہیں۔ او پی ایف ہر شعبے میں سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر وطن واپس پہنچنے والے بیرون ملک (اسیر) پاکستانیوں نے خصوصی طور پر وزیراعظم پاکستان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی واپسی کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ان سمندر پار پاکستانیوں نے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میری ہدایت پر پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب سے لانے کیلئے فنڈز اکھٹے کئے گئے تاکہ یہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منا سکیں


واپس جائیں