تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ، الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کار کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد: بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی شرکت ، چئیر مین نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کی بھی شرکت ۔

اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد دونوں وزارتوں نے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دی ۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کا طریقہ کار مزید آسان اور سہل بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں اور طریقہ کار کو بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انتہائی آسان رکھا جائے گا ۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرون ملک ہم وطنوں کو ان کا حق دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظر اندار کرتی رہی ہیں ، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرے گی,زلفی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آئیندہ اجلاسوں میں بحث کرائی جائیگی ۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیا جائے گا اور ان کی وزارت اوورسیز رجسٹریشن اوپن کرنے کیلئے اپنی تجاویز وزارت پارلیمانی امور کو بھجوائے گی ، پارلیمنٹ میں بحث کے بعد دونوں وزارتوں کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائیگا ۔


واپس جائیں