تارکین وطن کی خبریں
سعودی عرب میں پہلا پاکستانی کورونا وائرس کا شکار

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، تفصیلات کے مطابق جنید عباسی سعودی عرب میں مقیم پہلے پاکستانی شہری ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے.

جنید عباسی کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، جنید عباسی کے مطابق کورونا وائرس کی علامات کے باوجود ان کی صحت اچھی ہے اور علاج معالجے کے ضمن میں سعودی وزارت صحت بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے.

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 82 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2605 ہوگئی۔


واپس جائیں