فرانس: ماں کے بعد پاکستانی بیٹا بھی کورونا سے جاں بحق
پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں ماں کے بعد پاکستانی بیٹا بھی کورونا سے جاں بحق، پاکستانی کمیونٹی میں سوگ کا سماں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اور اس مہلک مرض نے لاکھوں کی تعداد میں افراد کو اپنا شکارکیا ہے اور ہزاروں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، فرانس میں بھی دن بدن کورونا وائرس کی وجہ سے جانی نقصان بڑ ھ رہا ہے۔ دیگر مختلف ممالک کی افراد کی طرح پاکستانی کمیونٹی کے بھی ڈیڑھ درجن سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائر س کا شکار ہو کر وفات پا جانے والی خاتون کا بیٹا جو کہ بیماری کے دوران اپنی ماں کی خدمت پر معمور تھا وہ بھی اس مہلک مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ پاکستانی حلقوں میں غم کی فضا ہے اور وفات پا جانے والے پاکستانیوں کی آخروی منزلوں کے لیے دعاگو ہیں.