تارکین وطن کی خبریں
اٹلی میں کسی پاکستانی کا کرونا وائرس سے انتقال نہیں ہوا ۔

اٹلی (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر اٹلی میں پاکستانی شخص کی کرونا وائرس سے انتقال کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس کی ابھی تک کسی آفیشل اتھارٹی کی طرف سے تصدیق نہیں ہوئی کہ بریشیا میں وفات پانے والے پاکستانی شخص کی کرونا وائرس سے ہوئی ہے۔

ادارہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کر چکا ہے لیکن کسی بھی ذرائع نے پاکستانی کی وفات کو کرونا وائرس سے نہیں جوڑا۔

تمام ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفات پانے والا شخص کچھ عرصہ سے بریشیا کے مقامی ہسپتال میں داخل تھا اور ریڈ سیل مرض میں مبتلا تھا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کی کرونا وائرس سے خبروں نے کمیونٹی میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہوئی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں بغیر تصدیق کے خبر کو شیئر بھی نہ کریں اس سے پاکستان میں موجود اہل خانہ سخت ذہنی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

یہاں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وفات پا جانے والے شخص کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ جمعہ کے روز سے وفات پا چکے ہیں۔پی آئی اے کی فلائٹ سروسز بند ہونے کی وجہ سے ڈیڈ باڈی کسی متبادل ایئر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچانے کیلئے بھی کوششیں اور حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔


واپس جائیں